سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 30 جون 2020
کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے، ذرائع ۔  فوٹو : فائل

کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ یکم جون کو لاک ڈاؤن پابندیوں کے تحت احکامات 30 جون تک کے لئے عائد کئے گئے تھے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لاک ڈاؤن کے تحت پابندیوں میں توسیع کا حکم نامہ آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن پابندیوں کے تحت تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے جب کہ عوامی، تفریحی مقامات پر آمدورفت کی پابندی برقرار رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔