سندھ کا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیسری بار مؤخر صوبائی حکومت کا مارچ میں انتخابات کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صوبہ سندھ میں 18 جنوری کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا
سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے قوانین میں خامیاں دور نہ ہوسکیں جس کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان تیسری بار بھی مؤخر کردیا گیا ہے جب کہ حکومت سندھ نے صوبے میں مارچ میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں کے نوٹی فکیشن جمع کرا دیئے گئے لیکن سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے قوانین کے حوالے نوٹی فکیشن پیش نہیں کیا جس کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان آج تیسری بار بھی مؤخر کرنا پڑا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کو الیکشن کرانا ممکن نہیں، شفاف انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد مارچ کی کوئی تاریخ دی جائے گی۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صوبہ سندھ میں 18 جنوری کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جس پر حکومت سندھ نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ تاریخ تک انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔