سچی محبت بڑی طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے گلوکارہارون

مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں، گلوکار


ویب ڈیسک July 01, 2020
گلوکارنے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا: فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

1990 کی دہائی میں معروف بینڈ 'آواز' کا حصہ رہنے والے پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ گلوکارنے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔

ہارون نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب میں اپنے چند اہل خانہ کے ہمراہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔ میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جوکہ غیرمعمولی ہے۔

گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظارکیا تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پر جوش ہوں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCEZQH4J_r8/"]

ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا ہوں اورکررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے