کراچی میں قیامت خیز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی محال

شہر میں صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ گرمی کا اثر 44 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے

شدید گرمی میں شہر بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے فوٹو: فائل

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم قدرے خوشگوار ہے تاہم کراچی سکیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔


کراچی میں صبح 11 بجے ہی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جب کہ سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کا اثر 44 ڈگری تک محسوس کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی محغال ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی سمیت ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Load Next Story