پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے سیکریٹری الیکشن کمیشن

سندھ میں انتخابات 18 جنوری کو ہوں گےتاہم صوبائی حکومت انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے توعدالت جائے،سیکریٹری الیکشن کمیشن

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے، اشتیاق احمد فوٹو : ایکسپریس

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کر جاری کردیا جس کے مطابق صوبے میں پولنگ 30 جنوری کو ہوگی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولنگ 30 جنوری جب کہ سرکاری نتائج کا اعلان 2 فروری کو ہو گا، سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا تاہم وہاں انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 18 جنوری کو ہی ہوں گے، سندھ حکومت اگرانتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کا احتیار نہیں ہے صرف عدالت ہی صوبائی حکومت کو انتخابات کی نئی تاریخ دے سکتی ہے۔

دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
Load Next Story