بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر گولہ باری سے نوجوان شہید پاک فوج کا بھرپور جواب
پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو آرٹلری، مارٹرز اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے نشانا بنایا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تلواری گاؤں میں نوجوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔