وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ طلب

وزیراعظم نے ملک بھرمیں ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک July 01, 2020
ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امورنوجوان عثمان ڈارنے ملاقات کی اورٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی اور ساتھ ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں عثمان ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کواستعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے، ٹائیگرفورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا، ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔

عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی، ٹائیگرفورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |