حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 2000 روپے اضافے کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک July 01, 2020
ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی گارڈز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور شہداء کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی، اور ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا، ای او بی آئی پینشنرز کو اب 8500 روپے پینشن ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ موخر کردیا گیا، ایس ای سی پی کے آڈٹ کے لیے ہارورتھو حسین چوہدری کمپنی کی خدمات حاصل کرنے اورارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق قواعد میں تبدیلی اور عثمان ناصر کو ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں