مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید

سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کیا تھا


ویب ڈیسک July 01, 2020
کم سن بچہ اپنے نانا کی لاش پر بیٹھ کر زار و قطار روتا رہا اور انہیں جگانے کی کوشش کرتا رہا، فوٹو : ویڈیو گریب

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کردیا جب کہ 3 سالہ بچہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا اور کوئی دلاسہ دینے والا بھی نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سالہ کم سن بچہ اپنے 60 سالہ نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا رو رہا ہے اور پاس ہی بھارتی فوج کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ یہ تصاویر مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کی ہیں جہاں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر آنے والے معصوم شہریوں کو بھی نہیں بخشا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اپنے نانا کی لاش کے قریب بیٹھا زار و قطار رو رہا ہے اور مدد کو پکار رہا ہے۔ مقتول کی شناخت 60 سالہ بشیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ والد سامان لینے بازار گئے تھے جہاں قابض بھارتی فوج نے انہیں کار سے اتار کر گولیاں مار دیں۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم علاقہ مکینوں اور آزاد ذرائع نے مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئےموقف اختیار کیا تھا کہ دونوں افراد نہتے تھے جنہیں علاقہ مکینوں کے سامنے قابض بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |