اسٹاک ایکسچینج حملے کے دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنےکا انکشاف

کراچی میں موجود ایک دہشت گرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ حملے کی پلاننگ مکمل کی، تفتیشی ذرائع

دہشت گرد سلمان کراچی میں ہی موجود تھا جب کہ دیگر 3 دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی آئے، تفتیشی ذرائع۔ فوٹو:فائل

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کو افغانستان کے شہر قندھار سے ہدایت بھی ملتی رہی ہیں، جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت دو موبائل فونز ملے تھے اور موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سلمان کراچی میں ہی موجود تھا اور دیگر 3 دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی آئے، کراچی میں موجود ایک دہشت گرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ حملے کی پلاننگ مکمل کی، جب کہ حملہ آور 4 روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔
Load Next Story