امریکا افغان امن عمل کیلئے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکرگزار

افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کےلیے ضروری ہیں،زلمے خلیل زاد

انٹرا افغان مذاکرات کےلیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں،زلمے خلیل زاد فوٹوفائل

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔


امریکی سفارتخانہ زلمے خلیل زاد اور عالمی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای و نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے اور اس کے خطے میں امن واستحکام کےلیے کردار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کےلیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں، افغان دھڑے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کےلیے ضروری ہیں۔
Load Next Story