انتہاپسند پوری دنیامیں اسلام کاامیج خراب کررہے ہیںالطاف حسین

چاہتا ہوں اسلام کے نام پرقتل وغارتگری،جبروتشدداورڈنڈے کازورختم ہوجائے۔


Express Desk September 06, 2012
چاہتا ہوں اسلام کے نام پرقتل وغارتگری،جبروتشدداورڈنڈے کازورختم ہوجائے۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔

میں چاہتا ہوںکہ اسلام کے نام پرقتل وغارتگری، جبروتشدداورڈنڈے کازورختم ہو،میں نہ شیعوں کامقدمہ لڑرہاہوں اورنہ ہی سنیوںکا،میں نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفیٰﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوںکی جان ومال کاتحفظ اوراحترام چاہتاہوں ۔ نائن زیروپرنوتشکیل شدہ متحدہ بین المسلمین فورم کے پہلے باقاعدہ اجلاس کے موقع پرفورم میں شامل تمام مسالک اورفقہوں سے تعلق رکھنے والے جیدعلماسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ اسلام توامن وسلامتی کامذہب ہے۔

سرکاردوعالمؐ کی تعلیمات میں کہیں بھی دوسرے مذاہب اورعقائدکے ماننے والوںکی گردنیں اڑانے کادرس نہیں ملتابلکہ سرکاردوعالمؐ نے تودوران جنگ کلمہ طیبہ پڑھ لینے والے کافرکوبھی قتل کرنے پرناراضی کا اظہارکیا لیکن بدقسمتی سے آج اسلام کی شکل کوبگاڑاجارہاہے، چند انتہاپسند عناصر پاکستان میں نہ صرف غیرمسلموں کو زیادتیوں کانشانہ بنارہے ہیں، آج دنیابھرمیں اسلام کوبدنام کیاجارہاہے اوردنیاکواسلام اورمسلمانوں کی غلط تصویرپیش کرنے کاجوازمل رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں