ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کے بھارتی دعوے غلط ہیں ترجمان پاک فوج

پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 02, 2020
بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے بھی غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو : فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ایل او سی اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یا اضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں، اس کے علاوہ اسکردو ایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس طرح کی خبریں غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |