ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور

ہمارے 6 لیگی ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے ہیں، عظمی بخاری

ہمارے 6 لیگی ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے ہیں، عظمی بخاری۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ قیادت کو لیگی ارکان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے، ہمارے 6 لیگی ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے ہیں، ایک رکن پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ سے ملا ہے، یہ اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ سے ملے ہیں تاہم اس حوالے سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔


مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان اسمبلی کے گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جن میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد خان ڈاہا ،محمد غیاث الدین اور اظہر عباس شامل ہیں۔

لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حلقوں کے حوالے سے بات چیت کی، لیگی ارکان نے آج تیسری بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔
Load Next Story