جنگلات کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کیلیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز

تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، وزیراعظم


رضوان غلزئی July 02, 2020
تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کا رقبہ 13 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے لیے ''پروٹیکٹڈ ایریا'' منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں کابینہ ارکان اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، ماسٹر پلان کے بغیر شہر تباہ ہو رہے ہیں، ‏شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنائے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 15 ‏نیشنل پارکس سے مقامی نوجوان کو روزگار بھی ملے گا، ‏لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے یہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے، اس منصوبے سے ملک کےمحفوظ گرین ایریا کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے گا اور نیشنل پارکس کو ایکولوجیکل مینجمنٹ اینڈ گرننس سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں