کورونا پھیلنے کا خدشہ صوبائی حکومت کا مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس میں صحتیاب افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے، لیاقت شاہوانی
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے مویشی منڈیوں کو شہر سے باہر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت دوسرے علاقوں میں شہری پہلے سے زیادہ احتیاط کر رہے ہیں، لیکن عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، اگر عید کے موقع پر شہریوں نے مویشی خریدتے وقت احتیاط نہیں کیا تو کیسز میں اضافہ ہوگا جب کہ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس کا بھی خدشہ ہے، اس لئے صوبائی حکومت نے مویشی منڈیوں کوشہر سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ مویشی منڈیوں کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، مال مویشی فروخت کرنے والوں کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مویشی منڈی میں موجود اہلکار کارروائی کریں گے۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ عید کی نماز کیلئے بھی ایس او پیز جاری کریں گے، موجودہ ہفتے میں کیسز میں کمی آئی ہے، کورونا وائرس میں صحتیاب افراد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے، کیسز میں کمی آنے کے بعد شہریوں نے ٹیسٹ کروانا کم کردیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر اسپتالوں کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں۔