ابوظہبی میں ساحل اور پارک آج سے کھولنے کی تیاری

آج سے ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے علاقوں میں ساحلی اور دیگر تفریحی مقامات کھولے جارہے ہیں


ویب ڈیسک July 03, 2020
آج سے ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے علاقوں میں ساحلی اور دیگر تفریحی مقامات کھولے جارہے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں آج سے کچھ پارک اور ساحلی تفریحی مقامات کھولنے کی تیاری کرلی گئی ہے تاہم وہاں داخل ہونے والوں کےلیے ضروری ہوگا کہ ان کا جسمانی درجہ حرارت نارمل ہو اور وہ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کا سرکاری سرٹیفکیٹ بھی رکھتے ہوں۔ علاوہ ازیں تمام پارکس اور ساحلی مقامات کی گنجائش کے مقابلے میں صرف 40 فیصد افراد ہی کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے علاقوں میں کھولے جانے والے ساحلی اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کےلیے ''اسمارٹ ہب'' پلیٹ فارم کے ذریعے ایڈوانس بکنگ لازمی ہوگی جبکہ سرکاری ایپ ''الحسن'' (AL HOSN) کے ذریعے انہیں اپنا ہیلتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یہ تصدیق کرانا ہوگی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔



تفریحی مقامات کھولنے کے باوجود، دیگر تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں گی جن میں داخلے کے وقت سینیٹائزیشن اور جسمانی درجہ حرارت کی جانچ بھی شامل ہیں۔ کوئی بھی شخص ان مقامات پر بغیر ماسک پہنے داخل نہیں ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں