قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بارپھرردوبدل

ماہانہ اسکیم ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر ایک لاکھ روپے پر 634 روپے ادا کیے جائیں گے


Irshad Ansari/ July 03, 2020
نئے ریٹس کا اطلاق گذشتہ روز(دوجولائی) سے کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا ہے

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک بار پھر ردوبدل کردیا ہے ، جس کے تحت پینشنر بینیفٹ اکاونٹس کا ماہانہ منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر830 روپے اورسنئیرسیٹیزن کا ماہانہ منافع بھی 830 روپے جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 6 ماہ بعد 3500 پینتیس سو روپے کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پینشن بینیفٹ کا ماہانہ منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر830 روپے کر دیا گیا ہے اسی طرح سنئیرسیٹیزن کا ما ہانہ منافع بھی 830 روپے ہو گا سپیشل سیونگزسرٹیفیکیٹ کا منافع ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پرچھ ماہ بعد 3500 پینتیس سو روپے دیا جائے گا۔

ماہانہ اسکیم ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ پر ایک لاکھ روپے پر 634 روپے ادا کیے جائیں گے۔ تین ماہ کی اسکیم شارٹ ٹرم پر 1700 روپے چھ ماہ کے لئے 3380 روپے اورایک سال کے ڈپازٹ پر6660 روپے ادا کیے جائیں گے، نئے ریٹس کا اطلاق گذشتہ روز(دوجولائی) سے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں