کراچی سمیت سندھ میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 03, 2020
گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔