پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو229 ارب روپے کا نقصان ہوا بلاول

سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، بلاول


ویب ڈیسک July 03, 2020
ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جب کہ پنجاب کو483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔



بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، صوبے میں 46 ہزار824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |