پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے صاف اور آزادانہ ہونے کی یقین دہانی تک الیکشن نہیں ہونے دیں گے عمران خان

دھاندلی سے جیتنے والے شفاف انتخابات نہیں کراسکتے، دعویٰ کرتا ہوں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوں گے،عمران خان


ویب ڈیسک December 09, 2013
خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے تاکہ دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہ ہو،عمران خان

DASKA: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتخابات شفاف کرائے جانے کی یقین دہانی تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے تاکہ دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے جیتنے والے شفاف انتخابات نہیں کراسکتے اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اسی موقع پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور معاشی بحران سے نکلنے کے لئے پالیسی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

عمران خان کا ایک بار پھر دہری شہریت رکھنے والوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا کہ جس طرح دہری شہریت رکھنے والے پر انتخابات لڑنے، کابینہ کا رکن اور وزیر اعظم بننے پر پابندی ہے اسی طرح بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں پر بھی یہ پابندی لگائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پنجاب کے 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کی بات کی تھی لیکن حکومت نے تو خود ہی تسلیم کرلیا کہ تمام حلقوں میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں