نوازشریف کا صبرجیت گیا اوران کی استقامت جبر پر بھاری رہی مریم نواز

عدلیہ کے وقاراورانصاف کا تقاضا ہے داغدارجج کے داغدارفیصلوں کواکھاڑ پھینکا جائے، مریم نواز


ویب ڈیسک July 03, 2020
اللّہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ مریم نواز: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ عدلیہ کے وقار اورانصاف کا تقاضا ہے داغدارجج کے داغدارفیصلوں کو اکھاڑ پھینکا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کے فیصلے نے نوازشریف نہیں بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا بڑا داغ دھودیا، ‏تین بارملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پروقت کا فیصلہ آگیا ہے، نوازشریف کے چاہنے والے رب کے حضورسجدہ شکرادا کریں، اللہ کا شکرہے جس کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں، نوازشریف کا صبرجیت گیا، ان کی استقامت جبرپربھاری رہی، عدلیہ کے وقاراورانصاف کا تقاضا ہے کہ داغدارجج کے داغدارفیصلوں کواکھاڑ پھینکا جائے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ ‏آئین وقانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصورہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اورناانصافی ہورہی ہے، اللّہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔

مریم نوا نے ٹرین حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پردل گرفتہ ہوں، کیا یہاں ناکامی پر ناکامی اورنااہلی پرنااہلی کی انکوائری کرنے کیلئے کوئی ہے؟ انسانی جانوں کے ضیاع پرکیا کوئی جواب دہ ہے یا جواب دہ ہو گا؟یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |