وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائی 2020
میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔