وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک July 03, 2020
میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کی مہربانی سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں