سرگودھا میں ٹیچر نے میڈیکل کی طالبہ کو کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم نے عادل حیات نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی


ویب ڈیسک July 03, 2020
پولیس نے ملزم عادل حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا . فوٹو : فائل

سرگودھا میں نجی کالج کے ٹیچر نے دھوکے سے سیکنڈائیر کی طالبہ کو کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

سرگودھا کے گاؤں چھیالیس جنوبی کے رہائشی اور لڑکی کے والد محمد ارشد نے پولیس کو بتایا کہ کسی خاتون نے کالج پرنسپل بن کر فون کیا اور بیٹی کی کلاسز شروع کرنے کا بتایا اور کالج بھیجنے کا کہا، اس کا بیٹا بہن کو کالج کے گیٹ پرچھوڑ کرچلا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے مطابق کالج میں کوئی موجود نہ تھا جب وہ واپس جانے لگی تو کالج ٹیچر عادل حیات نے اسے گھر چھوڑ کر آنے کی پیش کش کی تاہم وہ اسے بہانے سے اپنے فلیٹ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس دوران ملزم نے واقعے کی ویڈیو بھی بنالی اور بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی۔ بعد ازاں تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزم عادل حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |