2024

رحیم یار خان کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے

حادثے کا شکار زخمی حفیظ اللہ اور زوجہ شریفہ حفیظ کا شناختی کارڈ بھی ملے جس سے ان کی شناخت ممکن ہوسکی۔


Numaindgan Express July 04, 2020
حادثے کا شکار زخمی حفیظ اللہ اور زوجہ شریفہ حفیظ کا شناختی کارڈ بھی ملے جس سے ان کی شناخت ممکن ہوسکی۔ (فوٹو: فائل)

موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے۔

رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس سے خاتون اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ماں اور بچوں کی لاشیں تحصیل ہسپتال صادق کے سرد خانے منتقل کر دیں۔

خاتون اور بچوں کی نعشیں ناقابل شناخت ہو گئیں، حادثے کا شکار زخمی حفیظ اللہ اور زوجہ شریفہ حفیظ کا شناختی کارڈ بھی ملے جس سے ان کی شناخت ممکن ہوسکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں