کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز تیارہونے لگے
ہائی پرفارمنس سینٹرکے کوچزکی مدد سے منتظمین کوآگاہی دیں گے،ندیم
MUMBAI:
پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز تیار کیے جانے لگے جب کہ حکام نے پلان کو ''بیک ٹو کرکٹ'' کا نام دیا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ سرگرمیاں حکومت کی ہدایات پر بند ہیں، ایس اوپیز بناکر حکام سے رابطہ کریں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی مدد سے کرکٹ منتظمین کو بھی آگاہی دیں گے، 2سے3 ہفتے میں ایس اوپیز تیار کرلیں گے۔
دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر شعبہ کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور انگلینڈ میں بطور اسسٹنٹ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ موجود شاہد اسلم نے گذشتہ روز ویڈیو کال پر سدرن پنجاب کوچز کے انٹرویوز لیے، اس سے قبل سندھ اور سینٹرل پنجاب کے کوچز کی کارکردگی کا معیار اور ویڑن کو پرکھا جا چکا ہے، اگلے مرحلے میں بالترتیب ناردرن، کے پی اور بلوچستان کی باری آئیگی۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے 30 جون کو ختم ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاہدوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی تھی، نئے کنٹریکٹ کا فیصلہ ایک ماہ کیلیے مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پہلے کوچز کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، یہ مرحلہ مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ ہی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے جونیئر اور سینئر اسکواڈز منتخب کرلیے جائیں گے۔