شوکازنوٹس کاجواب نہ دینے پرسپریم کورٹ برہمرحمن ملک کوطلب کرلیا

وزیرموصوف کواپنے خلاف مقدمے میںدلچسپی نہیں، پیشی پرنہ آئے تووارنٹ جاری کردینگے،عدالت

وزیرموصوف کواپنے خلاف مقدمے میںدلچسپی نہیں، پیشی پرنہ آئے تووارنٹ جاری کردینگے،عدالت۔ فوٹو: ایکسپریس

عدالت عظمٰی نے توہین عدالت کیس میںمسلسل چھ مہینے تک شوکازنوٹس کاجواب نہ دینے پرسخت برہمی کااظہارکیاہے اور آئندہ پیشی پروزیرداخلہ رحمٰن ملک کوخودپیش ہونے کاحکم دیاہے۔


جسٹس ناصرالملک اورجسٹس اعجازاحمد چوہدری پر مشتمل سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بدھ کواسٹیل مل کیس میںعدالتی کارروائی پراثراندازہونے کے الزام میںوفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میںان کے وکیل اظہرچوہدری کی طرف سے التواکی درخواست مستردکردی اورآبزرویشن دی کہ وزیرموصوف کو اپنے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میںکوئی دلچسپی نہیںوقت حاصل کرنے کیلیے التواکابہانہ کیاجارہاہے۔

اظہر چوہدری نے عدالت کوبتایاکہ جواب جمع کرنے کیلیے انھیںوقت دیاجائے کیونکہ ابھی تک انھیںفیصلے کی نقل نہیںملی ہے عدالت نے اس عذرسے اتفاق نہیںکیاجسٹس ناصر الملک نے کہاکہ شوکازکوجاری ہوئے چھ مہینے ہوچکے اوراب بھی دستاویزات کابہانہ کیاجارہاہے فاضل جج نے کہاکہ مزیدوقت نہیںدیاجائے گا۔جسٹس اعجازاحمد چوہدری نے کہارحمٰن ملک کواپنے دفاع میں دلچسپی نہیں اگراگلی سماعت پرپیش نہیںہوئے توان کی گرفتاری کاوارنٹ جاری کردیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story