ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے وزارت توانائی

تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک July 04, 2020
تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں، ترجمان۔ فوٹو:فائل

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بجلی کی طلب و رسد کی صورتحال کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23527 میگاواٹ تھی اور بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |