عیدالاضحی پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے عوامی آگاہی بیدار کی جائے وزیر اعظم
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے 100 دن مکمل ہونے پر آرمی چیف اور وفاقی وزرا کے ہمراہ دورہ
وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحی کے موقعے پر کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعظم نے سینٹر کا کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کیخلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزراء ، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
اس موقعے پروزیر اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق پاکستان نے متوقع مندی کو منفی اعشاریہ 4 فیص سے لے کر 1.1 تک تبدیل کردیا ہے۔ 19 جولائی سے 20 مئی تک ، خطے کے دوسرے ممالک سے برآمدات کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔
وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں مربوط اقدامات کو یقینی بنانے میں این سی او سی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ کہا کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذ کی قیادت کی ہے۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وباء سے متعلق عوام میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔