ارسلان کیس میں کسی دبائومیںنہیں آئونگاشعیب سڈل

ایف آئی اے،نیب عوامی اعتمادپرپورااتریں،وہ تحقیقات نہیںکرسکتے توعام آدمی کہاںجائے


News Agencies/Monitoring Desk September 06, 2012
ایف آئی اے،نیب عوامی اعتمادپرپورااتریں،وہ تحقیقات نہیںکرسکتے توعام آدمی کہاںجائے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ارسلان افتخار تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران کسی دبائو میں نہیںآئیں گے۔

اسلام آبادمیںمیڈیا سے گفتگومیںانھوں نے کہا کہ آرٹیکل190 کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں ادارے اپنی ساکھ برقرار رکھتے توحالات یہاں تک نہ پہنچتے تحقیقات کسی کے خلاف بھی ہوںوہ کسی دبائومیں نہیںآئیںگے۔ انھوں نے کہاکہ ایف آئی اے اورنیب کوعوامی اعتماد پر پورا اترنا چاہیے اگر وہ تحقیقات نہیںکرسکتیں تو عام آدمی کہاں جائیگا۔

ارسلان افتخارکیس میں عدالتی فیصلہ کی ڈاک مل گئی ہے جبکہ نیب سے بھی ڈاک موصول ہوئی ہے۔ٹیکس محتسب کے موجودہ قوانین، مطلوبہ تحقیقات کیلیے ناکافی ہیں اس لیے دیکھنا پڑے گاکہ سپریم کورٹ نے کس طرح قوانین تفویض کیے ہیں اس کا جائزہ لینے کیلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں