’دا ففتھ اسٹیٹ‘ سال رواں کی فلاپ ترین فلم

بینیڈکٹ کمبربیچ کی بنائی ہوئی اس فلم نے اس پر آنے والے خرچ کا صرف 21 فیصد کمایا.

بینیڈکٹ کمبربیچ کی بنائی ہوئی اس فلم نے اس پر آنے والے خرچ کا صرف 21 فیصد کمایا۔ فوٹو : فائل

ہالی وڈ میں وکی لیکس پر بننے والی 'دا ففتھ اسٹیٹ' سنہ 2013 کی فلاپ ترین فلم قرار پائی ہے۔


فوربز میگزین نے جولین اسانڑ پر بنی فلم کے دو کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر بجٹ کا موازنہ اس کی دنیا بھر میں کمائی سے کیا جو کہ 60 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ میگزین کے مطابق بینیڈکٹ کمبربیچ کی بنائی ہوئی اس فلم نے اس پر آنے والے خرچ کا صرف 21 فیصد کمایا۔جولین اسانڑ نے اپنے آپ کو اس فلم سے دور رکھتے ہوئے اسے 'بے بنیاد جھوٹ پر مبنی نیچ کام' قرار دیا تھا۔راز افشا کرنے والے وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جون 2012 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہیں۔سلویسٹر سٹالون کی فلم 'بلٹ ٹو دا ہیڈ' اور ہیریسن فورڈ کی فلم 'پیرانویا' بالترتیب دوسری اور تیسری فلاپ ترین فلمیں ہیں۔

اس فہرست میں جیسن سٹیتھم کی 'پارکر' اور مارک واہلبرگ کا سیاسی ڈرامہ 'بروکن سٹی' چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔مافوق الفطرت مزاحیہ فلم 'آر آئی پی ڈی' نے اپنے بحٹ کا صرف 60 فیصد کمایا اور نویں نمبر پر ہے۔ ڈزنی سٹوڈیو کی 'دا لون رینجر' کو فلاپ فلموں کی فہرست میں جگہ نہیں دی گئی کیونکہ باکس آفس میں ناکامی کے باوجود اس نے اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کی ہے۔ میگزین کے مطابق یہ فلم بے شک ناکام ہوئی ہے لیکن اس نے اپنے بجٹ سے زیادہ رقم کمائی ہے۔فلم نے دو کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جبکہ اس کا بجٹ دو کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر تھا۔اس فہرست کو تیار کرنے میں فلموں کی مارکیٹنگ پر آنے والے خرچے کو شمار نہیں کیا گیا ہے جو میگزین کے مطابق بعض اوقات فلم پر آنے والے اخراجات کے برابر ہوتا ہے۔n
Load Next Story