خواتین کے موٹرسائیکل چلانے کے تربیتی مرکزکا افتتاح

 بائیک چلاتے وقت خواتین ٹریفک قوانین پرعمل اور ہیلمٹ پہنیں، کشورزہرا

تنظیم سپورٹ خصوصی افراد اورخواتین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے ۔ فوٹو : فائل

رکن قومی اسمبلی کشور زہرانے خواتین کے لیے موٹرسائیکل چلانے کے تربیتی مرکز کاافتتاح کردیا۔


یہ تربیتی مرکز ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غیر سرکاری تنظیم سپورٹ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے،کشور زہراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی ترقی کے لیے جامع تعلیمی پروگرام بنانے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے عام خواتین کوتعلیم کے بھرپورمواقع ملیں، انھوں نے خواتین کی موٹر سائکل چلانے میں دلچسپی کو ایک مثبت سوچ قراردیتے ہوئے کہاکہ موٹرسائیکل چلانے سے خواتین کو عملی زندگی میں آمدورفت میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے اور اپنے خاندان کی مدد کیلیے خود اعتمادی کے ساتھ گھرسے نکل سکیں گی۔

تنظیم سپورٹ اسپیشل افراداور خواتین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے،خواتین موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں، ہیلمٹ پہنیں اور رات میں موٹر سائیکل چلاتے وقت سیاہ لباس پہننے سے گریزکریںکیونکہ گہرااورسیاہ رنگ کا لباس موٹرسائیکل سواروںکودورسے نظرنہیںآتا ہے،اس موقع پر ڈس ایبل ویلفیئرایسو سی ایشن کے صدر جاوید رئیس نے اسپیشل افراد اور خواتین کو بااختیاربنے کے لیے کو ششوں پر کشورزہراکاشکریہ اداکیا۔
Load Next Story