کورونا مریضوں کے فضلے میں کورونا وائرس جینوم کا انکشاف

ویٹرنری یونیورسٹی کی تحقیق، سیوریج کے پانی سے کسی علاقے میں کورونا کا پتہ لگ سکے گا


Numainda Express July 05, 2020
ویٹرنری یونیورسٹی کی تحقیق،سیوریج کے پانی سے کسی علاقے میں کورونا کا پتہ لگ سکے گا فوٹو: فائل

ویٹرنری یونیورسٹی نے کورونا مریضوں کے پیشاب اور پاخانے کے نمونوں اور سیوریج کے پانی میں حالیہ عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس ''سارس کوو2'' کے جینوم کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

یونیورسٹی کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری نے یہ تحقیق اسمارٹ کووڈ سرویلینس حکمت عملی بنانے کےلیے کی جو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بہتر انداز میں عمل درآمد کروانے میں مدد دے گی۔ یہ تحقیق پنجاب ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے اشتراک سے کروائی گئی جس سے کسی خاص علاقے میں کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بہتر انداز میں عملدرآمدبھی ممکن ہو سکتا ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اس تحقیق کو بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کا ایک اور بڑا کارنامہ قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔