تحریک انصاف ملک سے کرپشن مہنگائی اوردیگر مسائل مائنس کررہی ہےچوہدری سرور

اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کر نی چاہیے، چوہدری سرور

انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو انشاء اللہ پورا کیا جائے گا، گورنر پنجاب فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
گورنر پنجاب چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں۔


لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں، مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔
Load Next Story