شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی

شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک سخت احتیاط کی ہدایت کی ہے، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک July 05, 2020
11 جون کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ڈاکٹروں نے 3 ہفتے تک انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |