سیلزمارجنڈیلرزنے تمام پٹرول پمپ بندکرنے کی دھمکی دیدی
10اضلاع میں پمپ بند،نقصان میں کاروبارنہیں کرسکتے،منافع2سے بڑھاکر5 فیصد کیاجائے
KARACHI:
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ اگر پٹرول پمپ مالکان کے سیلز مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھر میں سخت لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے راست اقدامات پر مجبور ہونگے۔
پنجاب کے ساتھ سندھ میں بھی تمام اسٹیشن بند کردیے جائیں گے۔ عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ اس وقت بھی ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے 10اضلاع میں سیلز مارجن میں اضافہ نہ کیے جانے پر مالکان نے پٹرول پمپ مکمل طور پر بند کیے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے لیے نقصان میں کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔ انھوں نے بتایا کہ سیلز مارجن میں اضافہ نہ کیے جانے کے مسئلے پر منگل کو ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فی لیٹر پر سیلز مارجن2فیصد ہے جسے کم از کم 5فیصد کیا جانا چاہیے، وزارت پٹرولیم نے گزشتہ ڈیڑھ برس سے پٹرول پمپ مالکان کے سیلز مارجن پر نظرثانی نہیں کی جبکہ اس دوران مہنگائی اور اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پٹرول پمپ مالکان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں جس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔