کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

KARACHI:
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔




واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔
Load Next Story