زکریا عثمان ایف پی سی سی آئی کے صدرمنتخب ہوگئے
کوئی امیدوارمدمقابل نہیں آیا،اپٹما کے شوکت احمدبھی بلامقابلہ سینئرنائب صدرمنتخب
ISLAMABAD:
فیڈریشن آف پاکستان چیمبراینڈکامرس انڈسٹری کے ہونے والے صدارتی، نائب صدارت کے عہدے پر کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ کے تحت بزنس مین پینل کے سربراہ طارق سعید کی قیادت میں سندھ سے صدارتی عہدے پر زکریا عثمان بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن شہزادہ عالم کے مطابق پیر 9 دسمبر 2013 کو صدارتی عہدے پر کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تھی اور پاکستان پلاسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے صدارتی عہدے کے لیے سندھ سے زکریا عثمان کی نامزدگی کی گئی تھی اور ان کے مدمقابل کسی امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، اس لیے زکریا عثمان بلامقابلہ صدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہوچکے ہیں جبکہ سینئر نائب صدارت کے عہدے پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سے شوکت احمدکے کاغذات نامزدگی کے بعد شوکت احمد بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے مطابق نائب صدارت کے عہدے پر صوبوں کے چیمبرزکی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کے تحت سکھر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری سے شکیل احمد مختار، جہلم چیمبر آف کامرس سے شیخ امتیازاحمد، اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے منورمغل، خیبرپختونخوا سے عدنان جلیل بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
جبکہ ایسوسی ایشنز کی مختص نشستوں پرالیکشن کمیشن کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے انتخابی عمل کے تحت پاکستان ٹائر ایسوسی ایشن سے خرم سعید، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن سے ایس ایم نصیر، پاکستان کاٹن جنریٹرز ایسوسی ایشن میاں محموداحمد، پاکستان کاٹن اینڈ فیشن اپیرل ایسوسی ایشن سے مظہر اے ناصر بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اور خواتین کی مخصوص نائب صدارت کی نشست پرایک سے زائد کاغذات نامزدگی کے باعث انتخابی عمل کے امکانات ہیں۔دریں اثناء فیڈریشن الیکشن کے لیے مقرر کردہ الیکشن کمشنر شہزادہ عالم نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا باضابطہ طور پراعلان کردیا ہے۔