قومی اداروں کونفع بخش بناناترجیح ہےسینیٹرکامران مائیکل

حکومت مسائل کاپائیدارحل تلاش کریگی،نجکاری صرف ناگزیرصورت میں ہوگی


Numainda Express December 10, 2013
وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام سے ہنرمندوں کوروزگارملے گا،وزیرپورٹس اینڈ شپنگ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قومی اداروں کومنفعت بخش بناناحکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن اوران کی دوررس اصلاحات سے مجموعی طورپرمعیشت کوتقویت ملی، مسائل سے چشم پوشی سے مزید بگاڑ پیدا ہوتا ہے، حکومت ان کا پائیدارحل تلاش کرے گی، پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی تعمیرنوسے معاشی واقتصادی بدحالی خوشحالی میں بدل جائے گی، کسی قومی ادارے کی نجکاری صرف ناگزیرصورت میں کی جا سکتی ہے، وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام سے خواتین اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار اور ہنرمند افراد کو روزگارملے گا۔



ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے انتخابی منشورمیں خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ جووعدے کیے تھے وہ بار ی باری وفا ہورہے ہیں، وزیراعظم کو پرعزم خواتین اورپرجوش نوجوانوں پربھرپوراعتماد ہے، وزیراعظم یوتھ بزنس لون سے جہاں خواتین اور نوجوانوں کی خوداعتمادی کاگراف بلندہوگا وہاں ان کی قوت ارادی اورشخصیت میں مزیدبہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں