شادی ہال ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

حکومت کو بار بار درخواست کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی، شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک July 05, 2020
پرامن احتجاج کرکے حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ کریں گے، شادی ہالز ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

شادی ہال ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں شادی ہال کھولنے کے معاملے پر ملک بھر کے نمائندگان سے مشاورت کی گئی اور شادی ہالز کھولنے کی اجازت نہ ملنے پر آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا گیا، جب کہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

13 جولائی کو ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے تمام شہروں میں شادی ہال مالکان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب جائیں گے، ہمارے مظاہرے میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

رانا رئیس کا کہنا تھا کہ حکومت کو بار بار درخواست کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی، جس کے بعد ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کی حکمت عملی بنائی ہے، ہم پرامن احتجاج کرکے حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |