پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

طبیعت خراب ہونے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، احتساب عدالت


ویب ڈیسک July 05, 2020
ملزمان خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر پر کل صبح ساڑھے 9 بجے فرد جرم عائد کی جائے گی (فوٹو : فائل)

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طبیعت خراب ہونے کی صورت میں کل ان کے گھر یا اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اس حوالے سے رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کراچی کو انتظامات مکمل کرنے کے لیے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت خراب ہونے کی صورت میں ویڈیو لنک کا بندوبست کیا جائے اور کل نیب کراچی آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائے۔

خط میں نیب کراچی کو مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان خواجہ انور مجید، فاروق عبداللہ سمیت دیگر پر کل صبح ساڑھے 9 بجے فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے جس کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کیے جائیں، ملزمان کی شناخت کے لیے نیب معاونت کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں