ملک بھر سے 1 ارب ڈالر سے زائد کی منشیات برآمد

اے این ایف نے گذشتہ 1 ماہ کے دوران ملک بھر میں 19 کامیاب کارروائیوں کے دوران 15 بڑے منشیات اسمگلر ز کو گرفتار کیا ہے۔


Numainda Express July 06, 2020
اے این ایف نے گذشتہ 1 ماہ کے دوران ملک بھر میں 19 کامیاب کارروائیوں کے دوران 15 بڑے منشیات اسمگلر ز کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات اسمگلرز کے خلاف 19 کامیاب کارروائیوں میں 1 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ کر 15 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزمان کے قبضے سے9 قیمتی گاڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا کہنا تھاکہ اے این ایف نے گذشتہ 1 ماہ کے دوران ملک بھر میں 19 کامیاب کارروائیوں کے دوران 15 بڑے منشیات اسمگلر ز کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والی منشیات کا کل وزن 5.733 ٹن ہے ،برآمد شدہ منشیات میں 4775.5کلوگرام چرس، 1000کلوگرام مارفین، 92.05کلو گرام افیون، 20.6کلوگرام ہیروئن ,10.35 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن، 52.650 کلو گرام کیٹامائن اور 150گرام ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں