پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت آیت اﷲ درانی انتقال کرگئے

کوئٹہ میں زیر علاج تھے، نماز جنازہ پڑنگ آباد مستونگ میں ادا کی گئی


جام کمال، آصف زرداری، بلاول، شہباز اور دیگر کا اظہار تعزیت۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر آیت اللہ درانی کچھ دنوں سے شدید علیل اور فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ آبائی علاقے پڑنگ آباد ضلع مستونگ میں ادا کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری، نیئر بخاری ، سینیٹر فرحت اللہ بابر و دیگر نے ان کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے ، انتقال نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ بلوچستان کے عوام کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہے،انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم و عمل والے کھرے انسان تھے،انہوں نے جمہوریت، پاکستان اور بلوچستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دھیمے مزاج کے بامروت لیکن اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے والے ہونے بہادر شخص تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں