بشریٰ انصاری سے لکھنااورگاناسیکھنے کا موقع ملتاہےمایاخان

بہترین شخصیت ہیں،مایا خان شومیں احسن خان،میوزیشن شالم، صاحبزادی نریمان کی گفتگو

بشریٰ انصا ری وہ ہستی ہیں جن سے سب پیار کر تے ہیں ،مایاخان۔ فوٹو : فائل

ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نامور شخصیات اور بہترین ادکاری سے شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں کی پزیرائی کا جو سلسلہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اور نیوز کے مایا خان شو میں شروع کیا گیا ہے ۔

اس کا زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے، مایا خان شو میں ٹیلی ویژن کے مشہور فنکاروں کی شرکت سے اس شو کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اسے بہت ذوق شوق ے دیکھا جرہا ہے گزشتہ دنوں مایا خان شو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے خصو صی شرکت کی ،اس مو قع پر ما یا خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصا ری وہ ہستی ہیں جن سے سب پیار کر تے ہیں کہ یہ وہ فنکارہ ہیں جن سے ایکٹنگ ،رائٹنگ ہوسٹنگ اور سنگنگ جو نیئر آرٹس سب ہی کچھ سیکھتے ہیں، بشریٰ انصاری کا کہنا تھا آج کل شوبز میں ڈرامے ہوں یامارننگ شو عوام کو اپ گریڈ کرنا بہت ضروری ہے۔




جس بات کا خیال نہیں رکھا جا رہا،گلو کاری کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ انھیںگلوکاری کا بہت شوق ہے اور فیلڈمیں بہت سے اداکاروں کو گانا گانے کا مشورہ دیتی ہوں پروگرام میں اداکار احسن خان اور میوزیشن شالم نے بھی شرکت کی، احسن خان کا بشریٰ انصاری کے بارے میں کہنا تھا کہ اداکاری میں بشریٰ کا کو ئی ثا نی نہیں ایکٹنگ اور ہو سٹنگ میںان سے بہت کچھ سیکھا ہے، بشریٰ انصاری کے صا حب زادی نریمان کو بھی اسکائپ کے زریعے شو میں شامل کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری ایک قابل ِ فخر ماں ہیں اور ان کے ٹیلنٹ کی ہمیشہ ہی قدر کی ہے شومیں بشریٰ انصاری نے اپنے لا ئیو پرفامنس پیش کی ۔
Load Next Story