لاہور میں کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے نصیرالدین شاہ

پاکستانیوں کے ساتھ فلمیں بنانے کا ارادہ ہے، کہانی اور اپنا کردار سمجھ کر فیصلہ کرتا ہوں، نصیر الدین شاہ

پاکستانیوں کے ساتھ فلمیں بنانے کا ارادہ ہے، کہانی اور اپنا کردار سمجھ کر فیصلہ کرتا ہوں، نصیر الدین شاہ فوٹو : فائل

بالی وڈ کے وراسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئے۔

انھوں نے لاہور میں قیام کے دوران چار روزمیں دو اسٹیج ڈرامے پیش کیے جن کو لاہوریوں نے دیکھا اور ان کی پرفارمنس کوخوب سراہا۔ واہگہ بارڈر پر ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے بتایا کہ لاہور میں کام کرنے کا اپناہی مزہ ہے۔ یہاں پرلوگوں نے جس طرح سے ہمارے کام کوسراہا اور اپنی داد سے محبت کا اظہار کیا وہ ہمیشہ کے لیے مجھے اورمیری ٹیم کویاد رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اورمیری ٹیم میں شامل تمام فنکاروں کو لاہور میں کام کرنا بہت پسند ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ لاہور جیسا کوئی دوسرا شہر نہیں ہے، جہاں یہ سب چیزیں ایک ساتھ مل سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی مجھے پاکستان سے دعوت ملتی ہے تو میں فوری یہاں چلا آتا ہوں۔




انھوں نے کہا کہ مستقبل میں کچھ نئے پروجیکٹس پاکستانیوں کے ساتھ بنانے کا ارادہ ہے لیکن میں فلم کی کہانی اور اپنے کردار کو سمجھنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرتا ہوں۔اس لیے ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا ہے۔ نصیرالدین شاہ کی اہلیہ معروف اداکارہ رتنا پھاٹک شاہ نے کہا کہ ہم لوگ فلموں میں بھی کام کرتے ہیں لیکن ہمیں زیادہ مزہ تھیٹر میں براہ راست پرفارم کرکے ہی آتا ہے۔
Load Next Story