فیڈرل کالجز میں کل سے آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
اساتذہ کو تربیت نہیںدی،آن لائن کلاسیں پڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں، لیکچررز اورپروفیسرز فیصلے سے پریشان
MIAMI:
وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام کالجز میں کل(7جولائی) سے آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام کالجز میں کل(7جولائی) سے آن لائن ڈگری کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے اساتذہ کو آن لائن کلاسیں پڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ تربیت نہیںدی گئی نہ تمام اساتذہ کو گھروں میں لیپ ٹاپ اور بلا تعطل انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہے لہذا آن لائن کلاسیں پڑھانے کیلئے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کالجز نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈگری کلاسز کیلیے لیکچررز اور پروفیسرز کو آگاہی دیدی ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ انھیں کالجز میں بلا کر لیکچر ریکارڈ کر لیے جائیں ،ان کے لئے بغیرتربیت اور وائٹ بورڈ کے استعمال پڑھانا مشکل ہو گا۔ ہم کلاس رومز میں بچوں کو وائٹ بورڈ پر پڑھانے کے عادی ہیں، اپنے گھروں پر ہم کس طرح طلبا کو وائٹ بورڈ پر آن لائن پڑھا سکیں گے ،آن لائن تدریس کا ہمیں کوئی تجربہ ہی نہیں۔