اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم معطلی کیخلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی

پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے،جسٹس عامرفاروق


ویب ڈیسک July 06, 2020
لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا، وکیل پی ٹی اے فوٹوفائل

ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پب جی گیم معطلی کے خلاف شہری عبدالحسیب ناصر کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کرتے ہوئے کہا یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ؟ جس پر وکیل پی ٹی اے نے کہا یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پب جی گیم پرعارضی طور پر پابندی عائد

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا اس میں کیا ایسا ہے جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا؟۔ وکیل پی ٹی اے نے کہا لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''پب جی'' گیم نے ایک اور جان لے لی

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔ پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے جب کہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے۔ عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹادی۔

پی ٹی اے8جولائی بدھ کو درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کو مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |