ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے پروجیکٹ کا آغاز

نمائندہ ایکسپریس  پير 6 جولائی 2020
پروجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی اور کم لاگت کھاد متعارف کروائی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پروجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی اور کم لاگت کھاد متعارف کروائی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کمیونٹی کو متحرک کر کے ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے  پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے جب کہ پروجیکٹ منظوری کے مرحلے پر ہے۔

ذرائع کے مطابق پروجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی اور کم لاگت کھاد متعارف کروائی جائیگی۔ منصوبے سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں 10-15 فیصد اضافہ ہوگا۔ چولستان اور تھر میں پائلٹ ٹیسٹنگ کی جائیگی، اگر دونوں پائلٹ علاقوں کی 10فیصد آبادی متحرک ہوجائے تو ٹڈی کے خلاف لڑنے کے لئے فورس دستیاب ہوجائیگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔