مفادات کے ٹکراؤ کا قانونکوہلی پرخلاف ورزی کا الزام عائد

لودھا سفارشات کے تحت کرکٹ میں کسی کے بھی دہری ذمہ داری ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،ممبر سنجیو گپتا


Sports Desk July 06, 2020
لودھا سفارشات کے تحت کرکٹ میں کسی کے بھی دہری ذمہ داری ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،ممبر سنجیو گپتا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہوگیا.

مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے تاحیات ممبر سنجیو گپتا نے ویرات کوہلی کے خلاف بی سی سی آئی ایتھکس آفیسر ڈی کے جین، بورڈ صدر ساروگنگولی اور چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو بھیجی گئی ای میل میں لکھاکہ لودھا سفارشات کے تحت کرکٹ میں کسی کے بھی دہری ذمہ داری ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے باوجود ویرات کوہلی ایک ہی وقت میں دہری ذمہ داری ادا کررہے ہیں، ایک طرف وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں تو دوسری جانب ان کا بزنس وینچر بھی جاری ہے، یہ سراسر مفادات کے ٹکراؤکا معاملہ ہے،اس لیے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کرتے ہوئے انھیں پابند کیا جائے کہ وہ ایک ذمہ داری چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اسپورٹس اور کارنراسٹون وینچر پارٹنرز میں کو ڈائریکٹر جبکہ کارنراسٹون اسپورٹ اور انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل گپتا سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، لکشمن اور راہول ڈریوڈ کے خلاف بھی اسی طرح کی شکایتیں کرچکے، انھیں ایتھکس آفیسر کی جانب سے نوٹس بھی جاری ہوئے مگر بعد میں تینوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں